عوامی تحریک کے وفد کی سید خورشید شاہ اور میاں منظور وٹو سے ملاقات
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کو سانحہ ماڈل ٹاون پر ہونیوالی اے پی
سی میں شرکت کی دعوت دی گئی
پاکستان کی تاریخ کا واحد کیس ہے جس میں مدعیوں کو ملزم بنا دیا گیا:خرم نوازگنڈاپور
لاہور (7 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر سید خورشید شاہ و دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔ خرم نوازگنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، میاں منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود کو سانحہ ماڈل ٹاون پر ہونیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اے پی سی مارچ کے آخری ہفتہ میں ہو گی جس کی حتمی تاریخ کی منظوری سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری دینگے، ملاقات کے دوران خرم نوازگنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی تازہ ترین صورت حال پر تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر شہباز شریف حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنایا تھا اس کمیشن نے سانحہ کا ذمہ دار براہ راست پنجاب حکومت کو ٹھہرایا مگر پنجاب حکومت نے جوڈیشل رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اپنی مرضی کی جے آئی ٹی بنا ڈالی اور مرضی کی رپورٹ حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشتگردی کی عدالت میں یکطرفہ کارروائی چل رہی ہے اور عوامی تحریک کے وکلاءکی عدم موجودگی میں اہم شہادتیں قلمبند کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا واحد کیس ہے جسمیں مدعیوں کو ملزم بنا دیا گیا اور شہداءکے ورثاءکوعدالت میں روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں کھڑا رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے حوالے سے ایف آئی آر میں جن مرکزی ملزمان کاہم نے ذکر کیا ان میں سے آج تک کسی ایک کو بھی عدالت نے نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ریموٹ کنٹرول دہشتگردی کی عدالت انصاف کے ساتھ دہشتگردی کررہی ہے۔ خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ میڈیا اپوزیشن جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دہشتگردی کی عدالت کی یکطرفہ کارروائی کو مانیٹر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی سی کیلئے جماعت اسلامی، تحریک انصاف، ق لیگ، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی حامی بھری ہے۔
عوامی تحریک کے وفد کی سید خورشید شاہ اور میاں منظور وٹو سے ملاقاتملاقات میں اپوزیشن لیڈر کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر ہونیوالی...
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, March 7, 2016


تبصرہ