ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’ضرب امن‘‘ کے ذریعے قوم کی عظیم رہنمائی کا حق ادا کیاہے: عمر ریاض عباسی
ملک کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو عملاً دہشت گردی
کاخاتمہ نہیں چاہتے
عوام اگر ان محاذوں پر کامیابی چاہتے ہیں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی ’’ضرب امن‘‘ کا
ساتھ دینا ہوگا
عمر ریاض عباسی کا اسلام آباد میڈیا سیل میں ’’ضرب امن‘‘ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد (06 مارچ 2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’ضرب امن‘‘ کے ذریعے قوم کی عظیم رہنمائی کا حق ادا کیاہے، تاکہ معاشرے میں نہ دہشتگردی پروان چڑھ سکے اور نہ ہی مزید دہشت گرد پیدا ہوسکے۔ ’’ضرب عضب‘‘ہو یا ’’ضرب امن‘‘ ملک کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو عملاً دہشت گردی کاخاتمہ نہیں چاہتے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیڈیا سیل میں ’’ضرب امن‘‘ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ ونگ اسلام آباد کے عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔
عمر ریاض عباسی نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ’’ضرب امن‘‘ کی دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام امن کو گھر گھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن نصاب سے مستفید ہوکر ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نظریات کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر ان محاذوں پر کامیابی چاہتے ہیں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی ’’ضرب امن‘‘ کا ساتھ دینا ہوگا۔ مذہبی انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ، سیاسی اور معاشی انتہا پسندی کا خاتمہ بھی ضروری ہے، جب تک قاتل برسر اقتدار ہیں ظلم کے نظام کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا۔


تبصرہ