میجر (ر) محمد سعید کی عوامی تحریک لاہور کے رہنما راجہ ندیم پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت
لاہور
(27 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید عوامی تحریک
لاہور کے رہنما اور گڑھی شاہو سے منتخب کونسلر فہد مغل کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ اور
لاہور کے رہنماء راجہ ندیم پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو
فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ عوامی تحریک نے
لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کیا تو ن لیگ کا مسلح ونگ متحرک ہو گیا اور ہمیں تنظیم
سازی سے روکنے کیلئے پر تشدد کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور
کے رہنما راجہ ندیم نے رات گئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں
کی گئی۔


تبصرہ