ڈبل پنشنرز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا: عوامی تحریک
پنجاب کی بزرگ دشمن حکومت نے ظلم کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ
دئیے:جی ایم ملک
عوامی تحریک کے رہنمائوں کا ڈبل پنشنرز کے حق میں آنیوالے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ
لاہور
(13 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے ڈبل پنشنرز کی رقم
میں سے کٹوتی کے خلاف دئیے جانے والے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے
کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بزرگ دشمن حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، جو کام منتخب
ایوانوں کو کرنا چاہیے تھا وہ عدالتوں کو کرنا پڑرہا ہے، سینئر رہنما جی ایم ملک نے
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پریشانیوں سے
نجات دلانے کا نعرہ لگاکر حکومت میں آنے والے خود عوام کیلئے پریشانی بن جاتے ہیں۔
زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کا نشانہ نہ بنا ہو،
عوام مررہے ہیں اور حکمران صبح شام ٹی وی پر بیٹھ کر ملک کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹتے
رہتے ہیں۔ اگر شریف برادران اپنے پچھلے دور اقتدار کے پانچ سال بھی پورے کر لیتے تو
پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدالتوںکے احکامات کو
مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، عدالت بزرگ پنشنرز نے کیلئے ہر بار حکم جاری کرتی ہے اور حکمران
اپنی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے بزرگ پنشنرز کوسبز جھنڈی دکھادیتے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔


تبصرہ