ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر میجر (ر) محمد سعید عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر مقرر
تنظیم سازی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا، قائد کے اعتماد
پر پورا اتروں گا:میجر(ر) محمد سعید
پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے لاہور کے قدرتی حسن اور کاروباری اہمیت کو نقصان پہنچارہے
ہیں
لاہور
(6 جنوری 2016) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر میجر (ر) محمد سعید
کو پاکستان عوامی تحریک کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ان کا
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، میجر(ر) محمد سعید نے چیف آرگنائزر کی ذمہ داری ملنے
پر قیادت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ عوامی تحریک کی تنظیم سازی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت
نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے
کہا کہ لاہور کو سب سے پہلے آرگنائزکیا جائیگاکیونکہ جب لاہور بدلتا ہے تو سارا پاکستان
بدلتا ہے، آج پورا پاکستان لاہور کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت
آگیا ہے کہ داتا کی نگری اور علم و امن کے گہوارے شہر لاہور کو آہنی پلوں، لوہے اور
سریے کا شہر بننے سے روکا جائے اور اسے دولت کے پجاریوں کے نرغے سے واگزار کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے لاہور کے تاریخی حسن اور کاروباری اہمیت
کو نقصان پہنچارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط
کریں، یہ واحد سچا، کھرا اور جرات مند لیڈ ر ہے جو ظالم نظام اور ظالم حکمرانوں کے
خلاف مصلحتوں سے پاک کلمہ حق بلند کرتا ہے۔ میجر(ر) محمد سعید کو چیف آرگنائزر کا عہدہ
سنبھالنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، صوبائی صدور، بشارت جسپال، بریگیڈیئر(ر)
محمد مشتاق، فیاض وڑائچ، شہزاد نقوی، ساجد بھٹی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی
نے مبارکباد دی ہے۔


تبصرہ