عابد حسین استوری پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد، نوٹیفکیشن جاری
لاہور
(7 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان کے سینئر رہنما عابد حسین استوری
کو پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر نامزد کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری،
عوامی تحریک سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، چیف آرگنائزار میجر(ر) محمد سعید، فرحت
حسین شاہ، خواجہ عامر فرید کوریجہ، بریگیڈیئر(ر)مشتاق احمد، شہزاد نقوی، فیاض وڑائچ،
بشارت جسپال، نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے عابد حسین استوری کو یہ اہم ذمہ داری
ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں عوامی تحریک گلگت بلتستان اور
ملک کے دیگر علاقوں میں سیاسی طور پر متحرک ہو گی اور اس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ
ہو گا۔


تبصرہ