2015 میں 5 سو ارب کی کرپشن کے سکینڈل منظر عام پر آئے، عوامی تحریک
کوریڈور منصوبہ میں1 ارب ڈالر، گردشی قرضوں میں110 ارب کی کرپشن
سامنے آئی
میٹروراولپنڈی اورنندی پور منصوبے میں ارب وں کے گھپلے سامنے آئے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کر کے عوام کی جیبوں پر 2سو ارب کا ڈاکہ ڈالا
لاہور
(31 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا
ہے کہ وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے کے انکار کے ساتھ نئے سال کا آغاز
کیا، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں گذشتہ 10سال کی کم ترین سطح پر آئیں مگر وزیر
اعظم نے سال کے آخری دن بھی غریب عوام سے دشمنی کی، وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں
اخبار نویسوں اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ
2015میں 5سو ارب روپے کی کرپشن کے سکینڈل منظر عام پر آئے مگر حکومت اور احتساب کے
ادارے کسی ایک ملزم کو بھی سزا دلوانے میں ناکام رہے، کوریڈور منصوبہ میں1 ارب ڈالر،
گردشی قرضوں میں110 ارب کی کرپشن سامنے آئی میٹرو راولپنڈی اور نندی پور منصوبے میں
ارب وں کے گھپلے سامنے آئے، ایل پی جی کنگ اقبال کے حوالے سے 59 ارب کا میگا کرپشن
سکینڈل بھی بے نقاب ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری کے کیسز کی پیروی میں 4 سو ملین روپے
خرچ کئے گئے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی نہ کر کے عوام کی جیبوں پر 2
سو ارب کا ڈاکہ ڈالا۔ قومی ایکشن پلان کو متنازعہ بنا کر حکمرانوں نے دہشتگردوں کی
مدد کی۔ ایک ہزار ارب کے نئے قرضے لے کر قوم کے بچے بچے کا بال قرضوں میں جکڑ دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ 2015 میں بھی حکومت نے انتخابی اصلاحات نہ لا کر جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی
کیں۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث لاہور کے ہسپتالوں میں 25سے زائد بچے
جاں بحق ہوئے جو حکمرانوں کیلئے مر ڈوبنے کا مقام ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2015 میں حکومت
کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف ملک بھر میں 532 احتجاجی مظاہرے ہوئے، انہوں نے کہاکہ
2015 دولت کمانے اور تجوریاں بھرنے کے حوالے سے حکمرانوں کیلئے شاندار سال رہا تا ہم
غریب اور مجبور شہری فاقوں اور حالات سے تنگ آکر خود کشیاں کرتے رہے۔


تبصرہ