قوم کو بتایا جائے کہ عدنان ثناء اللہ نامی ملزم کا حکمران جماعت کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ خرم نواز گنڈا پور
حکمران جماعت دہشتگردوں اورسنگین جرائم میں ملوث لوگوں کی پشت پناہی کر رہی ہے
لاہور
(26 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے لاہور میں
14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے اندوہناک واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان
کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ
عدنان ثناء اللہ نامی ملزم کا حکمران جماعت کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ حقائق اورتفصیلات
منظر عام پرلائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت دہشتگردوں اورسنگین جرائم میں
ملوث لوگوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پنجاب کو کرائم فری بنانے کے دعویداروں نے صوبے
کو کریمنل فری کر دیا ہے۔ حوا کی بیٹی سنبل کے مجرموں کی اب تک گرفتاری نہ ہونا نام
نہاد حکمرانوں کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے۔ قوم کی بیٹیوں کی عصمت پامال
ہو رہی ہے جبکہ پنجاب کا ٹھیکدار وزیر اعلیٰ سڑکوں، پلوں میں دیہاڑیاں لگا رہا ہے۔ پنجاب
کو ٹھیکدار ذہنیت کی نہیں عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ کرنے والے وزیر اعلیٰ
کی ضرورت ہے۔


تبصرہ