میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عوامی تحریک آئی بی ایل فورم سے ملکر آج مفت آئی کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گی
لاہور
(17 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک اور فلاحی ادارہ آئی بی ایل فورم کی طرف سے آج
18 دسمبر ولادت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی
جائے گی۔ اس موقع پر خون کے عطیات جمع کرنے اور غریب نابینا افراد کے مفت علاج کیلئے
آئی کیمپ لگانے کے ساتھ ساتے غریب خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جائیگا۔ تقریب
کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، بریگیڈیئر
(ر) محمد احمد اظفر، عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر(ر) محمد سعید ہونگے۔ تقریب
کا انعقاد سہ پہر 3 بجے یو سی 180 منہالہ میں ہو گا۔ عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر
میجر(ر) محمد سعید نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت آمد کو غیر
روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غریب،
ناداروں، یتیموں اور سوسائٹی کے کمزور طبقات کے غمگسار تھے۔


تبصرہ