عوامی تحریک آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو، سردار منصور صدر افتخار فاروقی چیف کوآرڈینیٹر منتخب
عوامی تحریک آئندہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، شہزاد نقوی، ساجدبھٹی
لاہور (16 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، شہزاد حسین نقوی نے آزاد جموں کشمیر میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کے سلسلہ میں منعقدہ اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد جموں کشمیر میں عوامی تحریک آئندہ ہونے والے انتخابات میں پوری سیاسی طاقت کے ساتھ حصہ لے گی۔ کشمیر اور کشمیریوں کا مستقبل مصطفوی انقلاب کے ساتھ وابستہ ہے۔ عوامی تحریک کو اس جنت نظیرخطے میں فعال، منظم اور مضبوط کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیر کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ تقریب میں موجود عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان کی اکثریت کی رائے سے عوامی تحریک آزاد جموں کشمیر کا انتخابی عمل مکمل ہوا۔ تنظیم نو میں جن عہدیداران کا چناؤ کیا گیا ان میں سردار منصور احمد خان صدر، اے ڈی چودھری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، سردار افتخار حسین فاروقی چیف کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے۔ ساجد بھٹی اور شہزاد نقوی نے نو منتخب عہدیدران سے حلف لیا اور مبارک دیتے ہوئے جموں کشمیر میں تنظیمی فعالیت اور آئندہ انتخاب کیلئے جلد لائحہ عمل طے کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت دیں۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، جی ایم ملک، بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ و دیگر نے بھی نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دی۔
جموں کشمیر عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور تقریب حلف برداری میں شرکت. سردار منصور احمد خان صدر منتخب . @PATofficialPK pic.twitter.com/1hYEZM5ZEG
— Sajid Bhatti (@SajidBhattiPAT) December 13, 2015


تبصرہ