ن لیگ لودھراں میں اپنے کارکنوں کو کنٹرول کرے ورنہ ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ
این اے 154 میں ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پوسٹر پھاڑے جا رہے ہیں، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور
(14 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 154 سے
امیدوار خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ لودھراں میں اپنے کارکنوں کو کنٹرول
کرے ورنہ ردعمل کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔ حلقہ میں ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا
رہا ہے، پوسٹر پھاڑے جا رہے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز نعرہ بازی کی
جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل ڈیرہ جھنڈ میں ن لیگ کے غنڈوں نے پاکستان عوامی
تحریک کے پر امن کارکنوں پر تشدد بھی کیا ہے جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، چیف کوارڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے ن لیگ کے کارکنوں کی اشتعال انگیزی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے غنڈوں کو لگام دیں، پاکستان عوامی تحریک ایک پر امن جماعت ہے جس کے کارکنان نے ہمیشہ تشدد و بربریت کی مذمت کی ہے لیکن ظلم کے خلاف ہم خاموش نہیں رہیں گے اور بدمعاشوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دھونس اور بدمعاشی کی سیاست ن لیگ کی گُھٹی میں شامل ہے۔


تبصرہ