کرپشن کے کینسر کا علاج صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے: میجر (ر) محمد سعید
20 دسمبر کو زندہ دلان لاہور ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخی استقبال
کریں گے
حکمرانوں نے ملک کنگال کردیا، جمہوریت کے نام پر لوٹ مار ہورہی ہے
عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر کا لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب
لاہور
(8 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے
کہ 20 دسمبر کو زندہ دلان لاہور ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخی استقبال کرینگے۔ سربراہ
عوامی تحریک کے اعلان سے ہی حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہو گیا ہے۔ پاکستان کو لاحق
کرپشن کے کینسر کا علاج صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے۔ جمہوریت کے نام پر ملک کو
لوٹا جارہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعتوں کی کامیابی پولیس، پٹواری اور
پیسے کی مرہون منت ہے۔ آج کی مقبو ل جماعتوں کی مقبولیت 2001 اور 2005 کے بلدیاتی انتخابات
میں کہاں چلی گئی تھی۔ ان جماعتوں کے 80 فیصد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف ٹاؤنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی اور کالے دھن کے ذریعے انتخابی نتائج
ہائی جیک کیے گئے۔ حکمران جماعت کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اس ٹکٹ پر ڈاکو، چور بھی
کامیاب ہوئے چونکہ اس نظام میں صرف ڈاکو، چور ہی منتخب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ایک ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا قاتل حکمرانوں کا اقتدار جلد زمین بوس ہونے
والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوامی تحریک 11 ربیع الاول کی رات مینار پاکستان پر
عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پروگرام کیلئے
تیاریاں عروج پر ہیں۔ 11 ربیع الاول کی رات مینار پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گی۔
عالمی میلاد کانفرنس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جارہی ہے۔


تبصرہ