ڈاکٹر حسین محی الدین آج ’’پیس آن ارتھ‘‘ سمینار سے خطاب کرینگے
سمینار کا اہتمام ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ ڈائیلاگ سنٹر
نے کیا ہے
سیمینار کا مقصد بین المذاہب مکالمہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ڈائریکٹر منہاج
انٹرفیتھ
لاہور
(7 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین آج
(8دسمبر) ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ ڈائیلاگ سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ ’’پیس آن
ارتھ‘‘ سیمینار سے خطاب کریں گے۔ سمینار میں ایف سی کالج یونیورسٹی اور منہاج
القرآن یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ سیمینار کا
اہتمام منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور سنٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ایکشن کے مشترکہ
تعاون سے ہورہا ہے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے بتایا کہ
سیمینار کے ذریعے بین المذاہب مکالمہ کے ذریعے انتہا پسندانہ رویوں کے تدارک کی
اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔سمینار سے ایف سی کالج یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء و
طالبات بھی خطاب کرینگے۔


تبصرہ