ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گلی، ہر محلے اور ہر گھر تک پہنچ چکا، ساجد بھٹی
جھنگ کے عوام موٹر سائیکل پر مہر لگا کر عوامی تحریک کے امیدواروں
کو کامیاب کرائیں
گڈ گورننس کے دعویداروزیر اعلیٰ نے جھنگ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوامی اجتماع
سے خطاب
لاہور
(4 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے ضلع
جھنگ کی یونین کونسل 65 اور 66 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوامی
تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ہر گلی، ہر محلے اورہر گھر تک پہنچ چکا ہے،
وقت آ گیا ہے کہ مظلوم عوام اپنے حقوق کیلئے اپنے نمائندے خود چُنیں۔ عوامی تحریک کی
جنگ موروثی اورجاگیردارانہ سیاسی نظام کے خلاف ہے۔ ضلع جھنگ کے عوام آج بلدیاتی انتخابات
میں موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب
کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جھنگ 67سال گزر جانے کے باوجود بنیادی ضروریات
سے محروم ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں جیسی سہولتوں سے جھنگ کے عوام نا آشنا ہیں۔
سیاسی شعبدہ بازوں نے ہمیشہ کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کو لا وارث چھوڑ دیا ہے۔ قومی
دولت لوٹنے والے حکمرانوں نے جھنگ کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ جھنگ کے کسانوں کی حالت پر تشویش ہے۔ موجودہ کسان دشمن حکمرانوں نے
کسان پیکج کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کیا ہے، من پسند لوگوں کو نوازا گیا ہے، گڈ
گورننس کے دعویدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ہر سا ل سیلاب کی نظر ہونیوالے ضلع جھنگ
کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ آج جھنگ کے غیور عوام عوامی تحریک کا ساتھ دے کر حقیقی
تبدیلی کا پیغام دیں گے۔ جھنگ میں ہونیوالے عوامی اجتماع میں مختلف برادریوں کی اہم
شخصیات نے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عوامی تحریک کی ٹکٹ پر بلا مقابلہ
منتخب ہونیوالے کونسلر عارف حسین ضلعی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد اس عوامی اجتماع
میں موجود تھی۔
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Monday, November 30, 2015


تبصرہ