پی پی 89 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی اے ٹی کے سردار شوکت بلوچ نے کاغذات جمع کروادئیے
نشست علی رضاکی وفات سے خالی ہوئی، پولنگ 6 جنوری کو ہو گی، علی بابا چالیس چوروں کا ہر جگہ پیچھا کرینگے:بشارت جسپال
لاہور
(3 دسمبر 2015) پی پی 89 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن اسمبلی علی رضا کی وفات سے خالی ہونے
والی نشست سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سردار شوکت علی خان بلوچ نے کاغذات نامزدگی
جمع کروادئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 جنوری کو پولنگ ہو گی۔
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ عوامی تحریک سٹیٹس کو کی قوتوں
کے خلاف ہر جگہ مقابلہ کررہی ہے۔ این اے 154 لودھراں سے خواجہ عامر فرید کوریجہ جبکہ
پی پی 89 سے سردار شوکت بلوچ کو سٹیٹس کو کی قوتوں کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ عوامی تحریک علی بابا اور چالیس چوروں کا ہر جگہ پیچھا کرے گی۔ اگرچہ ہمارا
مقابلہ پولیس، پٹواری، سرکاری مشینری سے ہے تاہم ظلم کی یہ رات ڈھل کررہے گی۔ (یادرہے
پی پی 89 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ن لیگ کی طرف سے علی بابا اور پی ٹی آئی کی طرف سے ریاض
فتیانہ اور ان کی بیوی نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔


تبصرہ