لودھراں میں کسان پیکیج کا فراڈ بے نقاب ہو گیا : خواجہ عامر فرید کوریجہ
چیف الیکشن کمشنر عدلیہ سے لڑنے کی بجائے حکومتی دھاندلی روکیں،
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عوامی تحریک
لودھراں کی ساری ڈسٹرکٹ مشینری حکومتی امیداور کی انتخابی مہم چلارہی ہے، امیدوار PAT
لاہور
(3 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور این اے154 لودھراں سے
ٹکٹ ہولڈر خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا ہے وزیراعظم کا کسان پیکیج ایک فراڈ ہے جو
بے نقاب ہوچکا ہے۔ لودھراں کے کسان چیک کیش نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ
واشگاف الفاظ میں کہہ رہی ہے حکومتی امیدوار کی فتح پر ہی یہ چیک کیش ہونگے۔ انہوں
نے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کو لودھراں کے حلقہ این اے 154 کے حوالے سے
معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پولیس بااثر خاندانوں کو حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے
پر ہراساں کررہی تھی اب پوری ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سرکاری محکمے حکومتی امیدوار کی انتخابی
مہم چلارہے ہیں اور لاہور 90 شاہراہ پر قائم کنٹرول روم پل پل کی رپورٹ وزیراعلیٰ اور
ان کے صاحبزادے کو دے رہا ہے۔ یہاں کے غریب عوام کو نوکریوں، نقد پیسوں اور کسان پیکیج
کے چیکوں کے ذریعے خریدا جارہا ہے۔ حکومتی دھاندلی روکنے میں ناکام چیف الیکشن کمشنر
عدلیہ سے لڑائی کرنے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چیف الیکشن کمشنر سے درخواست
ہے کہ وہ عدلیہ سے لڑنے کی بجائے حکومتی دھاندلی اور سرکاری اداروں کی لاقانونیت کو
روکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی امیدوار اور پی ٹی آئی کے ’’امیر ترین‘‘ انتخابی نتائج
ہائی جیک کرنے کیلئے دولت پانی کی طرح بہارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک
کے کارکنان اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم کے مطابق سٹیٹس کو کی قوتوں کے خلاف
جہاد کررہے ہیں۔


تبصرہ