اسلام آباد کی ایک یونین کونسل میں عوامی تحریک کی مقامی تنظیم نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی
اسے مرکزی سطح پر اتحاد کا نام دینا درست نہیں ہے، ترجمان عوامی تحریک
لاہور
(28 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ
اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں اتحاد اسلام آباد کی صرف ایک یونین کونسل کے اندر
علاقائی اور مقامی تنظیموں کی سطح پر ہے، اسے پارٹی ٹو پارٹی سطح پر مرکزی اتحاد کا
نام دینا درست نہیں اور جس یونین کونسل میں مقامی تنظیم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے امیدوار
کی حمایت کی جا رہی ہے وہاں عوامی تحریک کا امیدوار نہیں ہے، ترجما ن نے کہاکہ بلدیاتی
الیکشن میں پارٹیوں سے زیادہ علاقائی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے جیسے
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے بعض جگہوں پر متفقہ امیدوار بھی
کھڑے کئے اور بعض یونین کونسلوں میں الیکشن بھی لڑا اوراب عوامی تحریک کے امیدوار NA-154
میں ن لیگ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ترجما
ن نے کہاکہ عوامی تحریک مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، نظام کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات
کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا دو ٹوک ہے، اس ایجنڈے پر یقین رکھنے والی
اور ساتھ چلنے والی جماعت کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے۔


تبصرہ