وفاقی دارالحکومت کے الیکشن میں عوامی تحریک کے ٹکٹ پر 12 خواتین حصہ لے رہی ہیں: پاکستان عوامی تحریک
حکومت کے امتیازی رویے کے باعث خواتین کا آئینی سیاسی کردار محدود ہورہا ہے: عائشہ مبشر
لاہور(28 نومبر 2015)پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما عائشہ مبشر
نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن میں عوامی تحریک کے ٹکٹ پر 12 خواتین
الیکشن لڑرہی ہیں۔ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن
کی انتخابی مہم چلانے کیلئے خواتین عہدیداروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ حکومت
کے امتیازی سیاسی رویے، ناانصافی کے باعث خواتین کا آئینی سیاسی کردار محدود ہورہا
ہے۔ بلدیاتی اداروں میں خواتین کی نمائندگی کا کم ہونا اور بلدیاتی الیکشن کے پہلے،
دوسرے مرحلہ میں مردوں کی نسبت خواتین کے 11 لاکھ ووٹ کم پول ہونا اس کے بڑے ثبوت ہیں۔عائشہ
مبشر نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں آبادی کے 50 فیصد خواتین کو نظرانداز کرنا ملکی
ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7سالوں میں خواتین کے خلاف
جرائم میں اضافہ کی وجہ سے خواتین میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے جس کا نتیجہ
خواتین کی سیاسی جمہوری عمل میں عدم دلچسپی کی صورت سامنے آرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ
عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو بڑی تعداد
میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے۔


تبصرہ