ٹرانزیکشن ٹیکس جگا ٹیکس ہے واپس لیا جائے، میجر (ر) محمد سعید
ٹرانزیکشن ٹیکس جگا ٹیکس ہے واپس لیا جائے، میجر (ر) محمد سعید
صنعتکاروں کے پیسے سے اقتدار میں آنے والے حکمران تاجروں کو تنگ کر رہے ہیں
سول نافرمانی کی تحریک انتہائی فیصلہ ہے حکمران ضد چھوڑ کرتاجروں کو حق دیں، رہنما
عوامی تحریک
لاہور(20 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر اور لاہور تنظیم کے
نگران میجر(ر) محمد سعید راجپوت نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر تاجروں
کو تنگ کر رہے ہیں۔ ٹرانزیکشن ٹیکس ختم کیا جائے تاجروں کا موقف درست ہے۔ سول نافرمانی
تحریک چلانے کی دھمکی تشویشناک ہے۔ صنعتکاروں کے پیسے سے اقتدار میں آنے والے حکمران
چھوٹے تاجروں کے ساتھ زیادتیاں بند کر دیں۔ عوامی تحریک تاجر برادری کی احتجاجی تحریک
میں ان کا ساتھ دے گی۔ وہ گزشتہ روز عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں سے مرکزی سیکرٹریٹ
میں گفتگو کر رہے تھے۔ میجر(ر) محمد سعید نے کہاکہ نواز لیگ کی پالیسیاں جاگیرداروں،
زمینداروں، صنعتکاروں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں۔ چھوٹا کاشتکار اور تاجر پس رہا
ہے، حکمرا ن ضد چھوڑ کر تاجروں کو حق دیں۔ حکمرانوں کے یک طرفہ فیصلے ٹیکس گزار محب
وطن تاجروں کو انتہائی اقدام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانزیکشن
ٹیکس جگا ٹیکس ہے واپس لیا جائے۔


تبصرہ