عوامی تحریک کے 133 چیئرمین، 4 سو کونسلر ز دوسرے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں
4 سوکونسلرز موٹر سائیکل کے نشان پر، 280 حامی جماعتوں کے پینلز
پر ہیں:خرم نواز گنڈاپور
کابینہ بدلنے کی بجائے سیاہ و سفید کے مالک وزیراعلیٰ خود کو بدلیں، میجر(ر) محمد سعید،
بشارت جسپال
پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں بھی حکومت پولیس اور پٹواری کا استعمال کررہی ہے
لاہور
(18 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں
پنجاب کے 12 اضلاع میں 133 چیئرمین، وائس چیئرمین اور 4 سو کونسلرز موٹر سائیکل کے
نشان اور 280 کونسلرز حامی جماعتوں کے پینلز پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں تفصیلات
جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے الیکشن میں عوامی تحریک کے امیدوار تمام اضلاع
سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے الیکشن میں حکمران جماعت
نے دھاندلی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ اپوزیشن امیدواروں پر تشدد اور ہراساں
کیا گیا۔ آراوز نے نتائج تبدیل کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔ دوسرے مرحلہ کے الیکشن
میں بھی پولیس اور پٹواری کا استعمال جاری ہے اور ہم نے حکومتی دھاندلیوں پر الیکشن
کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ مگر کارروائی دور کی بات ہمارے خطوط کے جواب بھی نہیں دئیے
گئے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر(ر) محمد سعید، پنجاب کے
صدر بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ نے وزیراعلیٰ کی طرف سے کابینہ تبدیل کرنے کی خبروں
پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری سے لیکر ڈی سی اوتک سپاہی سے لیکر آئی جی اور کلرک
سے لیکر چیف سیکرٹری تک کے تقرر و تبادلہ، سزا جزا کا اختیار او رصوبہ کے وسائل وزیراعلیٰ
پنجاب کی مٹھی میں ہیں، فرد واحد صوبہ چلارہا ہے۔ کابینہ بدلنے کی بجائے سیاہ و سفید
کے مالک وزیراعلیٰ پنجاب خود کو بدلیں۔ صوبہ میں بیڈگورننس، سانحات اور لاقانونیت کے
ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی اور ڈالنا شریف برادران
کی پرانی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہانے کے
منصوبہ سازوں کو پرکشش عہدے بطور انعام دینے والے وزیراعلیٰ کی وزراء کی کارکردگی پر
پریشانی مضحکہ خیز اور ٹوپی ڈرامہ ہے۔


تبصرہ