حلقہ این اے 154 سے عوامی تحریک کے امیدوار خواجہ عامر فرید کوریجہ 19 نومبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرینگے
لاہور
(17 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ
این اے 154 سے ٹکٹ ہولڈر 19 نومبر 2015 ء کومرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اورسینکڑوں
عہدیداران کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس ملتان میں کاغذات نامزدگی داخل کرینگے۔ خواجہ
عامر فرید کوریجہ ریلی کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس جائینگے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ملتان
کی تنظیم نے خصوصی انتظامات کر لیے ہیں۔ کارکنان اس ریلی میں شریک ہوں۔ خواجہ عامر
فرید کوریجہ موٹر سائیکل کے نشان پر این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے
رہے ہیں۔


تبصرہ