کراچی کی رونقیں فوج، رینجرز کی وجہ سے بحال ہوئیں: عوامی تحریک لاہور
وزیراعظم حقائق مسخ نہ کریں، لوڈشیڈنگ خاتمہ کی نئی تاریخ نیا دھوکہ
ہے
جلسہ سے پرویز مسیح، سلیم کھوکھر اور پاسٹر سلیم مسیح کا خطاب

لاہور (16 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید نے شاہدرہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تنظیمی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی رونقیں فوج، رینجرز کی کوششوں سے بحال ہوئیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حقائق مسخ کیے۔ لوڈشیڈنگ کی نئی تاریخ نیا دھوکہ ہے۔ تنظیمی جلسہ سے پاکستان مسیحی پارٹی کے چیئرمین پرویز مسیح، چیف آرگنائزر پاسٹر سلیم مسیح اور سلیم کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔ میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے مسیحی، ہندو، سکھ، پاکستانیوں کو کبھی بھی اقلیتیں نہیں کہا۔ ان کا کہنا ہے کہ نان مسلم برابر کے حقوق رکھنے والے پاکستانی ہیں۔ قومی پرچم کا سفید رنگ اقلیتوں کا نمائندہ ہے، یہاں تک کے تک قومی پرچم کے چاند ستارے کا رنگ بھی سفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو برسراقتدار آ کر سوسائٹی کے پسے ہوئے طبقات کے بنیادی مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نان مسلم پاکستانی بھائی عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں۔


تبصرہ