پاکستان عوامی تحریک ہر سطح پر کرپٹ سیاستدانوں کا مقابلہ کرے گی: پیر عامر فرید کوریجہ

ملتان (05 نومبر 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بنگل والہ پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہر سطح پر کرپٹ سیاستدانوں کا مقابلہ کرے گی۔ یونین کونسل بنگل والہ میں پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی ہی پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے سچے سپاہی ہیں۔
مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پیر خواجہ عامر فرید کوریجہ نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ کارکن میدان میں ڈٹ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں اس جنگ میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ سردار ریاض خان علیانی نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی کے نمائندے کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنا ٹکٹ پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کو دیا ہے اور تمام قائدین ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
ترجمان جنوبی پنجاب راؤ عارف رضوی نے کہا کہ یونین کونسل بنگل والہ کے عوام 05 دسمبر کو اپنے شعور اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے جیت پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی کی ہوگی۔
عوامی تحریک کے امیدوار چیئرمین پیر سید خضرمرتضیٰ گردیزی نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ادنی کارکن بن کر میدان میں ڈٹا رہوں گا اور روایتی سیاستدانوں کو میدان سے بھاگنے پر مجبور کردونگا۔ انتخابی جلسے سے تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، میجر محمد اقبال چغتائی، راؤ عظمت علی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری احمد دین گجر، حاجی محمد حسین بلوچ، چوہدری ارشد عمران بلوچ، شکیل جمیل، راؤ طاہر زمان، حاجی جمشید علی، راؤ احمد علی، راؤ آصف رزاقی، محمدادریس، محمد صلاح الدین کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔


تبصرہ