ایم پی اے آصف نکئی کے گن مینوں کا عوامی تحریک کے عہدیدار پر بہیمانہ تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں، عوامی تحریک کی مذمت
لاہور
(2 نومبر 2015) ایم پی اے آصف نکئی جس نے پتوکی واں آدھن میں عوامی تحریک کے جنرل کونسلر
کے امیدوار اصغر علی کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی فوٹیج ٹی وی چینلز نے
31اکتوبر کے دن نشر کی تھی، اس رنجش پر ایم پی اے آصف نکئی کے پرائیویٹ گارڈز نے اصغر
علی کے گھر جا کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پرائیویٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ
ٹی وی چینلز کو موبائل پر ویڈیو بنا کر جاری کیوں کی؟ اور مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست
کیوں دی۔ ، عہدیدار پر تشدد کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوامی تحریک
کے مرکزی سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ایم پی اے آصف نکئی اپنے غنڈوں
کو لگام ڈالے اور آئی جی پنجاب ایم پی اے کی اس کھلم کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی کا
نوٹس لیں اور ہمارے عہدیدار اصغر علی کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والوں کے
خلاف بھی کارروائی کریں، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ایم پی اے کی کھلی دہشت گردی
کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔


تبصرہ