بھکر سے منتخب ہونے والے 3 آزاد کونسلرز عوامی تحریک میں شامل، سینئر رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور
(2 نومبر 2015) بھکر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 3جنرل کونسلرز نے سربراہ عوامی
تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک
میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یوسی 1بھکر سے منتخب ہونے والے کونسلرز غلام مصطفےٰ خان،
لیاقت علی خان اور ملک منیر نے عوامی تحریک کے بھکر سیکرٹریٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید،
بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق، بشارت جسپال، سید محمود احمد حسنین آغا نے نو منتخب کونسلرز
کو عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ
پاکستان عوامی تحریک مزدوروں، محنت کشوں اور حق حلال کی روزی کمانے اور کھانے والوں
کی جماعت ہے، حالیہ بلدیاتی الیکشن مین حکمران دھاندلی نہ کرتے تو عوامی تحریک کے امیدواروں
کی ایک بڑی تعداد کامیابی حاصل کرتی۔


تبصرہ