بلدیاتی الیکشن: پاکستان عوامی تحریک کے حمایت یافتہ 30 کونسلرز کی کامیابی
لاہور (31 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدواروں کے شام 7 بجے تک کے نتائج کے مطابق بھکر سے 4 کونسلرز، جڑانولہ سے 5 کونسلرز، اوکاڑہ سے 1 کونسلر، پاکپتن سے 1 کونسلر، لاہور سے 1 کونسلر، فیصل آباد سے 1 کونسلر، بہاولنگر سے 1 اور لالہ موسی سے 1 کونسلر منتخب ہوا۔ جبکہ مجموعی طور پر پاکستان عوامی تحریک کے حمایت یافتہ 30 کونسلرز نے کامیابی حاصل کی ہے۔


تبصرہ