عوامی تحریک کے رہنماؤں کی بیرسٹر علی ظفر کو سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
لاہور (31 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، انوار الحق ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مبارکبادی پیغام میں کہاہے کہ بیرسٹر علی ظفر آئین و قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں، امید ہے کہ ان کے اس عرصہ صدارت کے دوران بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات استوار ہوں گے جس کے فوائد برق رفتار انصاف کی فراہمی کی صورت میں عام آدمی تک پہنچیں گے۔ عوامی لائرز ونگ کے رہنماؤں ناصر الدین ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹر اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی بیرسٹر علی ظفر کو سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔


تبصرہ