عوام کرپشن اور غنڈہ گردی میں ملوث جماعتوں کے امیدواروں کو مسترد کردیں، میجر (ر) محمد سعید
چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے وزراء کے دفاتر کے چکر لگوانے والے عوام کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کر سکیں گے
لاہور (29 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹرمیجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، عوام کرپشن کے خاتمہ کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور غنڈہ گردی میں ملوث جماعتوں کے امیدواروں کو مسترد کردیں۔ دھرنوں نے عوام کے شعور کو بیدار کر دیا ہے کہ اب کوئی غنڈہ گرد عناصرعوام سے انکے ووٹ ہتھیا نہیں سکیں گے بلکہ عوام ایسے عناصر کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔ پولنگ ڈے مینجمنٹ، ووٹر لسٹوں کی تبدیلی اور دھونس جما کر لوگوں کی رائے کو تبدیل کر دینے والے ہتھکنڈے عوام اس بلدیاتی الیکشن میں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ بلدیاتی پولنگ ایجنٹس کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے وزراء کے دفاتر کے چکر لگوانے والے اس بلدیاتی الیکشن میں عوام کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔


تبصرہ