عوامی تحریک این اے 154 میں الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے: ترجمان
عامر فرید کوریجہ امیدوار ہونگے، لودھراں میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے
این اے 154 کے عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے چالیس چوروں سے جان چھڑوائیں
لودھراں کے عوام عامر فرید کوریجہ کا ساتھ دیں، ظالم حکمرانوں کو ووٹ دینا کرپشن، ظلم اور بدعنوانی کی مدد کرنا ہے
قوم کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچانے، ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے عوامی تحریک کا ساتھ دیں
لاہور (28 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے این اے 154 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا ہے کہ این اے 154 میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے بعد عوامی تحریک الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ عوامی تحریک کے امیدوار ہیں اور این اے 154 سے الیکشن لڑیں گے۔ عوامی تحریک نے لودھراں سے ایک بار پھر انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ترجمان عوامی تحریک نے اپنے بیان میں کہا کہ این اے 154 کے عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے چالیس چوروں سے جان چھڑوائیں اور پاکستان میں خوشحالی لانے والوں کا ساتھ دیں۔ قوم کو این اے 154 میں یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر عوام دشمن حکمرانوں کو مسترد کر کے صحیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہو گی۔ ترجمان عوامی تحریک نے کہا کہ عوامی مسائل کے اصل ذمہ دار قاتل حکمران ہیں اگر ان سے فوری جان نہ چھڑوائی گئی تو یہ پھر چور دروازے سے اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔ قوم کو اپنی ذمہ داریوں کو پہنچانا ہو گا اور ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔ این اے 154 کے عوام عامر فرید کوریجہ کا ساتھ دیں۔ ظالم حکمرانوں کوووٹ دینا کرپشن، دہشت گردی، ظلم اور بدعنوانی کی مدد کرنا ہے۔ این اے 154 کا نتیجہ ثابت کر دے گا کہ ہم عوام کے ایجنڈے اور حقوق کیلئے کام کررہے ہیں۔ اگر عوام نے 154 میں ان قاتل حکمرانوں کو مسترد کر دیا تو یہی جدوجہد مستقبل میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کا باعث ہو گی۔


تبصرہ