لگتا ہے نریندر مودی نے بھارت کا گوربا چوف بننے کا فیصلہ کر لیا: عوامی تحریک
وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر کرکٹ وفد خیر سگالی کا پیغام لیکر
بھارت کیوں گیا؟ خرم نوازگنڈاپور
مودی سرکار کو انتہا پسندی مہنگی پڑے گی، پاکستانی میڈیا شیو سینا کی سرگرمیوں پر زیادہ
فوکس نہ کرے
لاہور
(19 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ لگتا ہے نریندر مودی
نے بھارت کا گوربا چوف بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تو پاکستان
کرکٹ بورڈ بے چین کیوں ہے؟ مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ ایک ایسے
موقع پر جب وزیراعظم امریکہ کے دورے پر ہیں تو کرکٹ حکام خیر سگالی کا پیغام لیکر بھارت
کیوں گئے؟ پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈی نیٹر میجر(ر) محمد سعید راجپوت نے بھارت
میں پیش آنے والے پے در پے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو
انتہا پسندی بہت مہنگی پڑے گی۔ بالآخر بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گ۔ انہوں
نے کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہے ہیں۔ بھارت میں درجن بھر کے قریب علیحدگی کی
تحریکیں چل رہی ہیں۔ مودی حکومت جلتی پر تیل گرارہی ہے۔ شیوسینا ایک دہشتگرد جماعت
ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی یکطرفہ خواہش تبدیل کرے۔
پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے پاکستانی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ شیوسینا کی دہشتگردی
کی خبروں پر زیادہ فوکس نہ کرے۔ پاکستان کے عوام بھی شدید ردعمل دے سکتے ہیں اور اس
وقت بھارت کی انتہا پسند حکومت شاید یہی چاہتی ہے۔ بھارت میں پیش آنے والے واقعات کو
وزارت خارجہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھائے۔


تبصرہ