حکمران سرکاری خرچ پر اپنے بچوں کو لیڈر بنانے کی ریہرسل بند کردیں: عوامی تحریک
مریم نواز کس حیثیت میں ویمن ایجوکیشن پرامریکہ میں مذاکرات کریں
گی؟
قوم تعلیم جیسے اہم شعبے کو کسی ’’لاڈلی‘‘ کی تجربہ گاہ نہیں بننے دیگی، عائشہ شبیر
لاہور
(19 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عائشہ شبیر نے
کہا ہے کہ مریم نواز کو مفت اور لازمی تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کا ٹاسک دینا المیہ
ہو گ۔ قوم تعلیم جیسے اہم شعبہ کو کسی ’’لاڈلی‘‘ کی تجربہ گارہ نہیں بننے دیگی۔ مریم
نواز کس حیثیت میں امریکہ میں مشعل اوباما سے کس ویمن ایجوکیشن پر اعلیٰ سطحی مذاکرات
کریں گی۔ حکمران سرکاری خرچے پر اپنے بچوں، بچیوں، بھانجوں، بھتیجوں کو قومی لیڈر بنانے
کی ریہرسل بند کر دیں۔ موروثی جماعت کے رہنما ملک و قوم کی بقاء کے اداروں کو مزید
برباد نہ کریں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے مریم نواز کو تعلیم کے شعبہ میں نئی
ذمہ داریاں دئیے جانے اور وفاقی سطح پر ایک نئی ٹاسک فورس بنانے کی رپورٹ پر کہا کہ
موروثی سیاست کرنے والی ن لیگ کو مریم نواز کو قومی سیاست میں فعال کرنے اور ان کا
سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کا حق حاصل ہے مگر مفاد عامہ کے اداروں کو نالائق بچوں کی تجربہ
گاہ نہیں بننے دینگے اگر کوئی ایسی سرکاری ذمہ داری مریم نواز کو دی گئی تو عدالت جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ مریم نواز کا تعلیم، آئین و قانون سے کیا تعلق
اور تجربہ ہے؟اس سے قبل نااہلی کی بناء پر عدالت اسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے
الگ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف خواتین پر تشددکرنے والے حمزہ
شہباز کو لیڈر بنانے کیلئے اس پر قومی خزانہ نچھاور کیا جارہا ہے دوسری جانب مریم نواز
کو لیڈر بنانے کیلئے قومی دولت اور وسائل کا سہارا لیا جارہا ہے۔ عائشہ شبیر نے کہا
کہ قومی لیڈران میں ڈاکٹر طاہر القادری واحد شخصیت ہیں کہ جن کے بیٹے اعلیٰ تعلیم یافتہ
ہیں اور جو دن رات ملک، قوم دین اور علم کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ
روز ڈاکٹر حسین محی الدین کو ملائیشیا کوالالمپور میں منعقد ایک بین الاقوامی کانفرنس
میں تعلیم کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے ’’بیسٹ پیپر‘‘
ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پوری پاکستانی یوتھ کا ہے۔


تبصرہ