عوام با اختیار بلدیاتی اداروں کیلئے عوامی تحریک کو ووٹ دیں، ڈاکٹر حسن محی الدین
بلدیاتی اداروں کو تالے لگانے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟
یوسی 239 میں خطاب
میجر (ر) محمد سعید کی قیادت میں یوسی 180 میں موٹر سائیکل ریلی، PATنے انتخابی مہم
تیز کردی
معمولی کاموں کیلئے وزیروں، مشیروں کے ڈیروں پر عوام کی تذلیل کی گئی، امید واروں کا
خطاب
لاہور
(18 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے
اپنے امیدواروں اور پینلز کی انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور تمام صوبائی عہدیداروں کی
لاہور کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، گذشتہ روزیو سی 239 میں سنیئر
رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، عوامی تحریک کے چیئرمین
کے امیدوار چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری ندیم گوندل
کے ہمراہ یوسی 239میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر سینکڑوں کارکنان سے
خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ عوام بااختیار بلدیاتی اداروں کیلئے
موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑنے والے عوامی تحریک کے امیدواروں کو ووٹ دیں، انہوں
نے کہا کہ با اختیار بلدیاتی اداروں کی تشکیل عوامی تحریک کے 10نکاتی انقلابی منشور
کا اہم جز ہے۔ عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ انقلابی خدمت کیلئے
عوام انہیں منتخب کریں عوام آزمائے ہوئے چہروں کو کب تک آزماتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا
کہ عوامی تحریک کے امیدوار بلدیاتی اداروں کا آئینی وقار بحال کریں گے اور عوام کو
گھر کی دہلیز پر انصاف دیں گے۔ انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے یو سی 239سے امیدواران
چوہدری نعیم الدین گجر، چوہدری ندیم گوندل، سعید گجر، اسلم لبھا، عادل وحید نے بھی
خطاب کیا، اس موقع پر کارکنوں نے انقلاب لائیں گے، چوروں کو بھگائیں گے کے فلک شگاف
نعرے لگائے۔ یوسی 180منہالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد
سعید کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی سے چیئرمین کے امیدوار عبد الوحید
خان، وائس چیئرمین قاری شبیر، میجر (ر) محمد سلیم، محمد عمر خان اور رانا جاوید اور
چوہدری نذیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) محمد سعید نے کہا
کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جانثار کارکنان ملک میں کرپشن، دہشت گردی، نا انصافی اور
بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے برسر پیکار ہیں۔ عوام ووٹ کی طاقت سے ظلم کرنے والوں
کا راستہ روکیں۔ بلدیاتی، جمہوری اداروں کو حکومتی مداخلت اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے
لاہور کے عوام موٹر سائیکل پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ 7سال تک معمولی کاموں کیلئے
عوام کی وزیروں مشیروں کے ڈیروں پر تذلیل کرنے والے عوام کے ووٹوں کے حق دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن لگوانے اور سٹریٹ لائٹ ٹھیک کروانے کیلئے بھی وزراء کے
دفاتر کے طواف پر مجبور کیا گیا۔
Dr. Hassan Mohiuddin Qadri inaugurated 7 PAT elections offices and and lead the rally in UC 239 this evening. The...
Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Sunday, October 18, 2015


تبصرہ