بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدوار انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں: چیف کوآرڈینیٹر پی اے ٹی
31 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شیر کا شکار کرینگے، ن لیگ
اقتدار کے آخری دن گزار ہی ہے
لاہور کی ہر یونین کونسل میں تنظیمی دفاتر کھول رہے ہیں، انقلاب کا قافلہ چل پڑا،
محمد سعید راجپوت
لاہور (17 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر اور لاہور کی بلدیاتی انتخابی مہم کے انچارج میجر (ر) محمد سعید راجپوت نے واہگہ ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدوار انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ 31 اکتوبر کو موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شیر کا شکار کرینگے۔ ن لیگ اقتدار کی آخری گھڑیاں گزاررہی ہے۔ ن لیگ کے لیڈر باقی عمر کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز میں جیلوں میں گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار یونین کونسل کے ایک ایک گھر تک جائیں اور ووٹرز تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچائیں۔ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے۔ قومی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہر پراجیکٹ غلط منصوبہ بندی اور کرپشن کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ 6 ماہ میں بجلی مہیاکرنے والے شریف برادران اب 2018ء کی تاریخیں دے رہے ہیں۔ کرپٹ وزراء ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں۔ وہ واہگہ ٹاؤن اور شالامار ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ انتخابی میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر دونوں ٹاؤنز سے عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انتخابی میٹنگز سے عوامی تحریک لاہور کے رہنماؤں راجہ زاہد، عارف چودھری، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، راجہ ندیم اور چودھری افضل گجر نے بھی خطاب کیا۔
میجر(ر) محمد سعید نے کہا جعلی مینڈیٹ، جعلی وعدے کرنے والے حکمران بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ عوامی تحریک ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ نظریاتی کارکن عوامی تحریک کا اصل اثاثہ ہیں۔ کارکنوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد عوام کو استحصالی نظام سے نجات دلائے گی۔ بلدیاتی الیکشن میں عوام ثابت کردینگے کہ وہ عوامی تحریک کے منشور کی مکمل حمایت و تائید کرتے ہیں۔ کرپشن مافیا نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے جس سے نجات دلانا ڈاکٹر طاہرالقادری کا مقصد ہے۔ 31 اکتوبر کو موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شیر کا شکار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے۔ بلدیاتی الیکشن میں عوامی تحریک میدان مارے گی۔ موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حکومت اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے دھاندلی کے منصوبے بنارہی ہے مگر عوامی تحریک کے غیور کارکن دھاندلی کا راستہ روکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں عوامی تحریک کے دفاتر بنائے جائینگے۔ عوام یزید صفت حکمرانوں کے خلاف اٹھے کھڑے ہوں۔ بلدیاتی الیکشن کوحکمرانوں کا یوم حساب بنادینگے۔ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ شیر علی کے الزامات نے ثابت کردیا ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کے قاتل رانا ثناء اللہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ہیں۔ قاتل وزیروں کے اصل چہرے بے نقاب ہو گئے۔ بدمست حکمران انقلاب کو دولت کی چمک سے روک نہیں سکتے۔ حکمرانوں کے جبر اور ظلم کا شکار غریب عوام خودسوزیاں کررہے ہیں۔ گڈگورننس کے دعویداروں کو شرم آنی چاہیے کہ سرکاری ہسپتالوں میں نومولود بچے چوہوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ضمنی انتخاب میں گندی زبان استعمال کرنے والے لیگی ممبران اسمبلی کیلئے کابینہ میں توسیع سیاسی رشوت ہے۔ 31اکتوبر کو عوامی تحریک کے امیدوار عوام کو سرپرائز دینگے۔


تبصرہ