بھارت جموں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرے، عوامی تحریک
اٹوٹ انگ کے بھارتی موقف کی نفی ہو گئی، فیصلہ سے آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملی
لاہور
(16 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے
کہ بھارت جموں ہائی کورٹ کی طرف سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قراردئیے جانے کے فیصلے
کو کھلے دل سے تسلیم کرے۔ فیصلہ کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے، انہوں نے کہا
کہ اس فیصلے سے بھارت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کے موقف کی نفی ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کیلئے لاکھوں قربانیاں دیں، بھارت نے
عالمی برادری کے روبرو استصواب رائے کا حق دینے کا جو وعدہ کیا تھا اب اس پر عمل کرنے
کا وقت آ گیا۔ انہوں نے حقائق پر مبنی فیصلہ دینے پر مقبوضہ جموں کشمیر کے ججز کی جرآت
کو سراہا، انہوں نے کہاکہ فیصلہ سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے موقف
کو تقویت ملی ہے۔


تبصرہ