وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ میں کمی کا دعویٰ جھوٹ ہے، عوامی تحریک
اڑھائی سال گزرنے کے بعد خوشحالی کے منصوبے حکمرانوں کے صرف ذہنوں
میں ہیں
PAT کے رہنماؤں خرم نواز گنڈا پور محمد سعید راجپوت اور نور اللہ صدیقی کا وزیر اعظم
کے بیان پر ردعمل
پاکستان
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا لوڈ شیڈنگ
میں کمی کا دعویٰ جھوٹ ہے، لوڈ شیڈنگ 6گھنٹے نہیں بلکہ گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود
دورانیہ شہروں میں12اور دیہات میں 16گھنٹے ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں بجلی کا شارٹ فال
4ہزار میگا واٹ تھا اور اب 45سو سے 5 ہزارمیگا واٹ کے درمیان ہے۔ اب اے سی نہیں چل
رہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی آدھی ہیں اس کے باجود لوڈ شیڈنگ کیوں ہے۔ پاکستان
عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ
صدیقی نے وزیر اعظم کی کوٹلی میں تقریب سے خطاب کے موقع پر حقائق کے بر عکس خطاب پر
شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سال گزر جانے کے بعد بھی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے
حکمرانوں کے صرف ذہنوں میں ہیں، تاریخ ساز قرضے لینا اور کل آمدنی کا 50فی صد سود کی
مد میں ادا کرنا کونسی معاشی ترقی اور خوشحالی ہے۔ بجلی کے فراڈ منصوبوں سے پاکستان
روشن نہیں ہو گابلکہ اندھیرے بڑھیں گے۔ انہوں نے 180ارب روپے کی کرپشن نہ کرنے کے موقف
پر کہا کہ وزیر اعظم کی فنگر ٹپس پر ہوتا ہے کہ کس منصوبے سے کتنا مال بن سکتا ہے ورنہ
انہیں کرپشن کی رقوم کا علم نہ ہوت۔ رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کا زائد بل ملنے پر خود
کشی کرنے والی خاتون کا وزیر اعظم نے ذکر کیوں نہیں کیا؟ اس کا مقدمہ حکمرانوں پر ہونا
چاہیے اوور بلنگ پر خاتون کی خودکشی سے ثابت ہو گیا کہ اوور بلنگ کے حوالے سے نیپرا
کی رپورٹ درست ہے۔


تبصرہ