پی اے ٹی نے لاہور میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی
عوامی تحریک کے امیدوار موٹر سائیکل کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں
لاہور (13 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے
لاہور کی مختلف یونین کونسلوں میں الیکشن لڑنے والے کونسلرز اور چیئرمینوں کی پہلی
فہرست میڈیا کو جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلی فہرست کے مطابق
لاہور کی 48 یونین کونسلوں میں 29 چیئرمین اور 29 وائس چیئرمین اور 96 جنرل کونسلر
حصہ لے رہے ہیں جبکہ 39 یونین کونسلوں میں مختلف جماعتوں اور آزاد حیثیت میں کھڑے
کیے گئے پینلز کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق
بقیہ یونین کونسلوں کی حتمی فہرست آئندہ چند روز میں جاری کر دی جائیگی۔ مرکزی
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے مطابق لاہور سمیت تمام اضلاع کی قیادت کو ن لیگ
کے سوا دیگر ہم خیال جماعتوں کے امیدواروں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا ہے۔
عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


تبصرہ