ایاز صادق نے 25 لاکھ جرمانہ ادا کیانہ غیر ملکی دوروں کی تفصیل دی، رٹ پٹیشن
سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہو، نتیجہ روکا جائے
عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری نے این اے 122 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی
لاہور (13 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے
عوامی نمائندگی ایکٹ 1979 کے سیکشن 52 کے تحت الیکشن ٹربیونل لاہور میں پٹیشن دائر
کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایاز صادق کو الیکشن ٹربیونل سے 25 لاکھ روپے کا
جرمانہ ہوا جو انہوں نے ادا نہیں کیا اور نہ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنے
غیر ملکی دوروں کی تفصیل جمع کروائی لہٰذا حلقہ این اے 122 کے انتخابی نتائج روکے
جائیں اور دوبارہ گنتی کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو سینکڑوں ایسے ووٹ
بھی پڑے جن پر کوئی مہرثبت نہیں تھی اور میڈیا کی رپورٹس گواہ ہیں کہ ایاز صادق کی
جیت کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہو۔ انہوں نے استدعا کی کہ این اے 122
کا انتخابی نتیجہ روکا جائے اور دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ اشتیاق چودھری
ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو سپورٹ کی۔
عبدالعلیم خان کو ہروانے کیلئے غیر قانونی طور پر سرکاری ذرائع استعمال کیے گئے۔
پاکستان کے شہری کی حیثیت سے یہ میرا حق ہے کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر مجاز
عدالت میں آواز اٹھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی سنگین معاملہ ہے اس
سے کسی صورت صرف نظر نہیں کیا جا سکت۔


تبصرہ