9 اکتوبر کے جلسہ میں عوامی تحریک کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے، خرم نواز گنڈا پور
عوامی تحریک کا ہر حلقے میں ووٹ بنک ہے، چودھری سرور کی PATکے سیکرٹری
جنرل سے گفتگو
یوتھ کو متحرک کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی قومی خدمت ہے، سابق گورنر
لاہور
(07 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے
کہ عوامی تحریک تحریک انآف کے 9اکتوبر کے جلسہ میں بھر پور شرکت کرے گی اب یہ سیاسی
جنگ ہماری ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ہر میدان میں شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سرورسے گفتگو
کرتے ہوئے کیا۔ چودھری سرور نے تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور
9اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ چودھری سرور نے کہا کہ پڑھی لکھی یوتھ
کو متحرک کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی بہت بڑی سیاسی، جمہوری اورقومی خدمت
ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پنجاب گھوما ہوں عوامی تحریک کا ہر حلقے میں ووٹ بنک ہے،
انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی جماعتوں سے نجات کیلئے ہم خیال جماعتوں کو اکٹھا ہونا
ہو گا۔ عوامی تحریک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا احترام ہو گا، عوامی تحریک نے حقیقی
جمہوری نظام کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دھرنے میں ڈاکٹر
طاہرالقادری اور ان کے کارکنوں نے تاریخی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف
فیصلہ کن سیاسی جنگ کی گھڑی آ گئی، خرم نواز گنڈ اپور نے کہاکہ ن لیگ نے ہمارے بیٹے
اور بیٹیوں کو قتل کیا، ہمیں انصاف سے محروم کیا، اپنے شہدا بیٹے اور بیٹیوں کا بدلہ
لینے کیلئے ہر حد تک جائینگے، اس ظلم کے نظام کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے
تاکہ دوبارہ بے گناہ بیٹے اور بیٹیاں ان قاتل حکمرانوں کی ہوس اقتدار کی بھینٹ نہ چڑھ
سکیں۔ خرم نواز گنڈ اپور نے کہاکہ این اے 122 اور پی پی 147 میں عوامی تحریک اور تحریک
منہاج القرآن کی تنظیموں کو عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی کی انتخابی مہم چلانے کی
ہدایت کر دی ہے، 9اکتوبر کے جلسہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔


تبصرہ