پی پی 147 کے نتائج شیر اور بلے کی غلط فہمیاں دور کر دیں گے: اشتیاق چودھری
کرپشن سے نجات کیلئے کرپشن سے پاک قیادت کا ہونا ضروری ہے، امیدوار
پی پی 147
موجودہ حکمرانوں نے سیاسی، معاشی اور اخلاقی کرپشن سے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے
پٹواریوں اورگلو بٹوں کے ذریعے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے
لاہور
(2 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 147 اشتیاق چودھری
ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے جو اصولوں کی سربلندی،
جمہوریت کے استحکام اور شفاف سیاسی عمل پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کرپٹ، بدعنوان اور قومی
وسائل پر بے دردی سے ہاتھ صاف کرنے والے سیاستدانوں کو عوام کے مقدر سے مزید کھیلنے
کی اجازت نہیں دینگے۔ وہ پی پی 147 میو گارڈن میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے
جس میں عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار بھی موجود تھے۔ اشتیاق چودھری نے کہا کہ پٹواریوں،
غنڈوں، گلو بٹوں اور تھانیداروں کے ذریعے عوامی حمایت لینے والوں کا یوم حساب قریب
ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری عوامی قوت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہی
شریف برادران کو 11 مئی شکست دینگے۔ کرپشن سے نجات کیلئے کرپشن سے پاک قیادت کا ہونا
ضروری ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے سیاسی، معاشی اور اخلاقی کرپشن سے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا
ہے۔ عوامی تحریک قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ
پی پی 147 کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ایک امیدوار ہمارے خلاف سرکاری وسائل جبکہ دوسرا
بے دریغ نوٹوں کا استعمال کررہا ہے۔ عوامی تحریک عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس
کے خوف سے مخالف امیدوار پریشان ہے۔ عوامی تحریک کے مقابلے میں دھاندلی ماسٹر میدان
میں ہے۔ عوام ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں غریب دشمن حکمرانوں کو بتا دیں کہ عوام کا سیاسی
شعور بیدار وہ چکا ہے اور اب چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کیلئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
تخت لاہور پر قابض شریف برادران کو مان لینا چاہیے کہ عوام کی تمام ترحمایت عوامی تحریک
کے ساتھ ہے۔ 11 اکتوبر کو پی پی 147 کے نتائج شیر اور بلے ودنوں کی غلط فہمیاں دور
کر دیں گے۔


تبصرہ