عوامی تحریک قومی خزانہ لوٹنے والوں کی سیاست دفن کر کے دم لے گی: اشتیاق چودھری
تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنے والے ملک اور غریب
عوام کے ہمدرد نہیں
عوامی تحریک ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی تحریک کا ساتھ دیگی، امیدوار
پی پی 147
لاہور
(یکم اکتوبر 2015) پی پی 147 سے عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے
کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن حکمرانوں کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے۔
ن لیگ نے عوام کو صرف دکھ دئیے، عوامی تحریک ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن کے خلاف چلائی
جانے والی تحریک کا ساتھ دے گی۔ وہ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 147 میں بی بی پاک
دامن کے علاقہ میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب
عوام اور مسیحاؤں کے خلاف ظالمانہ فیصلے کررہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت
کرتے ہیں۔ قاتل حکمران ان ڈاکٹرز کو ظلم کا نشانہ بنارہے ہیں جو سرکاری ہسپتالوں کی
نجکاری کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔ عوامی تحریک چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کی انتقامی
سیاست کو دفن کر کے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 147 کے باشعور لوگ عوامی تحریک
کے شانہ بشانہ ہیں۔ کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور لاقانونیت جیسے سنگین
مسائل کے خاتمہ کیلئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ حکمران عوام دشمن پالیسیوں
کی وجہ سے اپنی مقبولیت گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال
کے باوجود 11 اکتوبر کو حکمران جماعت کو شکست ہو گی۔
اشتیاق چودھری نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ سلام پیش کرتے ہیں عسکری قیادت کو جو ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہے جبکہ حکمران اور جعلی جمہوریت کے ذریعے ثمرات سمیٹنے والے سیاستدانوں کے لچھن کچھ اور ہی پیغام دے رہے ہیں۔ عوام کو جن بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے ان پر توجہ دینے کی بجائے اورنج ٹرین اور پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ عوام اور حلقہ 147 کے عوام حکمرانوں کے اڑھائی سالہ دور اقتدار سے تنگ آ چکے ہیں اور اس عذاب سے جان چھڑانے کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قوم و ملک کو کرپشن جیسے ناسورکا سامنا ہے جس نے پورے معاشرہ کو تباہ کر دیا ہے۔ ملک کو اس وقت اعلیٰ اور باضمیر قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں موجود ہے۔ اشتیاق چودھری نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن کو کامیاب انڈسٹری کی شکل دیدی ہے۔ نااہل حکمران ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ میگاکرپشن اور لوٹ مار نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ 11 اکتوبر کو عوامی فیصلہ موٹرسائیکل کے حق میں آئے گ۔ مخالف امیدوار ووٹوں سے نہیں سرکاری وسائل اور نوٹوں سے جیتنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن 11 اکتوبر کا سورج عوامی تحریک کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گ۔


تبصرہ