بجلی کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافہ فی الفور واپس لیا جائے: عوامی تحریک
آئی ایم ایف کیساتھ خفیہ معاہدے منظر عام پر لائے جائیں، قرضوں
کیلئے ملک بیچا جارہا ہے
گردشی قرضوں کے ذمہ دار عوام نہیں کرپٹ واپڈا اور بددیانت حکمران ہیں، رہنما
لاہور
(29 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک نے نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
کی منظوری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافہ فی
الفور واپس لیا جائے اور آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے تمام خفیہ معاہدے منظر عام پر
لائے جائیں۔ قرضوں کیلئے ملک بیچا جارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری
جنرل خرم نواز گنڈا پور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ اور پی پی 147 سے
عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40فیصد سے زائد تک کم ہو
چکی ہیں مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں لوٹا جارہا ہے۔ نیپرا نے
جس اضافے کی منظوری دی ہے اس سے غریب عوام پر 21ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ غریب
عوام اس کے کسی طور متحمل نہیں ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تابعدار
حکمران قرضوں کیلئے ملکی ادارے بیچنے کے ساتھ ساتھ عوام کو رہن رکھ رہے ہیں۔ خواجہ
عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی ن لیگ کی لوٹ مار کا محفوظ ترین
ذریعہ ہے۔ گردشی قرضوں میں اضافہ کے ذمہ دار عوام نہیں بلکہ کرپٹ محکمہ واپڈا اور بددیانت
حکمران ہیں، بجلی کے نااہل اور نکمے کرپٹ وزیروں نے 10 کروڑ سے زائد غریب شہریوں کا
جینا محال کردیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب عوام کو
سڑکوں پرآنے کی باضابطہ دعوت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیپرا کی طرف سے جس اضافے کی
منظوری دی گئی ہے اسے فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے
کی بجائے وزیراعظم کے غیر ملکی دورے اور اللے تللے کم کر کے بچت کی جائے۔


تبصرہ