پی پی 147 سے عوامی تحریک کے امیدوار کا 4 اکتوبر کو ریلی نکالنے کا اعلان
پی پی 147 میں حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے نوکریوں
کی پیشکش کی جارہی ہے: اشتیاق چودھری
تقرر و تبادلہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دئیے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن
نوٹس نہیں لے رہ
عوامی تحریک کے امیدوار نے حکومتی دھاندلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی

لاہور(28ستمبر 2015)پاکستان عوامی تحریک کے پی پی 147 سے ٹکٹ ہولڈر اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک 4 اکتوبر کو حلقہ میں انتخابی ریلی نکالی گی یہ ریلی رائے عامہ کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ وہ گزشتہ روز باجا لائن گڑھی شاہو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے گھرگھر نوکریوں کی پیشکش کی جارہی ہے اور اسٹام پیپر پر نوکریوں کے وعدے کی یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں۔تقرر و تبادلہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز بھی دئیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ووٹ نہ دینے کی صورت میں گڑھی شاہو مین بازار کو وسیع کرنے کی آڑ میں تاجروں کوان کی قیمتی جائیدادوں سے محروم کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ اس کھلی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو بارہا خطوط لکھے مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ اب لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال انتخابی قوانین کے خلاف اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت میں اتنی جرآت نہیں ہے کہ وہ عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگ سکے۔ حلقہ کے عوام کو رشوت کی آفرز کی جارہی ہیں اور ووٹرز کے عزیز و اقارب کو پسندیدہ جگہ پر پوسٹنگ دلوانے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، پولیس بھی انتخابی مقاصد کیلئے استعمال کی جارہی ہے یہ سب پری پول رگنگ اور انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈا کی روشنی میں انتخابی مہم چلارہی ہے۔ باشعور عوام اگرچاہتے ہیں کہ لوٹ کھسوٹ کے دور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے تو وہ عوامی تحریک کوووٹ دیں۔


تبصرہ