حکمران لوہے، چینی، مرغی کے بعد چمڑے کے کاروبار پر کنٹرول چاہتے ہیں، عوامی تحریک لاہور
ن لیگ کے کوآرڈینیٹر گھروں سے ووٹ مانگنے کی بجائے کھالیں مانگ رہے ہیں، بشارت جسپال، اشتیاق چوہدری
لاہور
(23 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور لاہور کے رہنماء
پی پی 147 سے پی اے ٹی کے ٹکٹ ہولڈر اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے گڑھی شاہو لاریکس
کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوہے، چینی، مرغی، انڈوں کے
کاروبار کے بعد حکمران چمڑے کے کاروبار پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں
اور اس مقصد کیلئے فلاحی تنظیموں پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر کے پولیس کے ذریعے
خود کھالیں اکٹھی کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ ن لیگ کے بے روزگار کوارڈینیٹر گھروں
سے ووٹ مانگنے کی بجائے کھالیں مانگ رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی کھالیں
اتارنے والے اب قربانی کی کھالوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ہم اپیکس کمیٹی پنجاب سے کہتے ہیں کہ وہ ن لیگ کی کھال اتارو مہم کا نوٹس لیں۔
اشتیاق چوہدری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے برے دن آ گئے ان کے زوال کی
ابتدا حلقہ پی پی 147سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 147کے عوام اپنے ضمیرکی روشنی
میں ووٹ دیں اور ملک لوٹنے، عوام کو گندا پانی پینے پر مجبور کرنے والوں کو مسترد
کر دیں۔


تبصرہ