آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک قوم فوج کے ساتھ ہے: عوامی تحریک
پشاور دہشتگردی کے پیچھے آرمی چیف کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر دکھائی
دیتے ہیں
ایل پی جی 25 روپے کلو سستی کی جائے اور قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار عناصر کو کڑی
سزا دی جائے
لاہور
(19 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ جب تک
یہ حکمران اور نظام موجود ہے دہشتگردی اور لوٹ مار ختم نہیں ہو گی۔ پشاور دہشتگردی
کے پیچھے آرمی چیف کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر دکھائی دیتے ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمہ
تک قوم فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ
لے رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ن لیگ کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں
وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداران سے بات چیت کررہے تھے۔ بشارت جسپال نے کہا
کہ عوام کی مایوسی انتہاکو پہنچ گئی ہے۔ حکمران صرف سبزباغ دکھا رہے ہیں۔ کبھی 2 روپے
میں روٹی بیچنے کا ڈرامہ کیا جاتا ہے کبھی چنیوٹ میں سونے چاندی کے ذخائر کی بات کی
جاتی ہے مگر ان کا یہ منصوبہ نندی پور جیسا فراڈ نکلا اور اب حالت یہ ہے کہ عید سے
قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے یہ اضافہ غریب کو چولہا
بجھانے کا پلان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی 25روپے کلو سستی کی جائے اور
قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔


تبصرہ