پنجاب کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں: عوامی تحریک
پیاز ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام حکمران دہشتگردی کیسے
کنٹرول کرینگے
لاہور سمیت پورا پنجاب مسائلستان بن چکا، غریب عوام لوڈشیڈنگ، صاف پانی کیلئے خوار
ہورہے ہیں
بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، کارکنان انتخابی مہم تیز کر دیں،
اجلاس سے خطاب
پنجاب کے تمام اضلاع میں گندے پانی کے تالاب نام نہاد خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچوں
کی طرح موجود ہیں
لاہور
(17 ستمبر 2015) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بلدیاتی امیدواروں کا
اہم اجلاس صوبائی صدر بشارت جسپال اور جنرل سیکرٹری لاہور عارف چودھری کی صدارت میں
ہوا۔ اجلاس میں لاہور کے تمام ٹاؤنز کے عہدیداران اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے
والے عوامی تحریک کے امیدواروں نے شرکت کی۔ امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے
صدر بشارت جسپال اور جنرل سیکرٹری لاہور عارف چودھری نے کہا کہ طاقت اور دولت کے بل
بوتے پر اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوامی تحریک نے الیکشن میں شفافیت
کو برقرار رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔ حکمران بلدیاتی انتخابات سے قبل
ن لیگی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ترقیاتی فنڈزدے رہے ہیں۔ عوامی تحریک
خبردار کرتی ہے کہ حکمران صحت مندانہ سیاسی کلچر کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
حکمرانوں کی حرکتوں سے واضح پیغام مل رہا ہے کہ پنجاب کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے
میں اب بھی سنجیدہ نہیں۔ نام نہاد خادم اعلیٰ اور انکے جعلی وزراء عوامی عدالت میں
آنے سے خوفزدہ ہیں۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ پیاز، ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول
کرنے میں ناکام حکمران دہشتگردی کیسے کنٹرول کرینگے۔ کسانوں کو دیوالیہ کرنے والوں
نے رعایتی پیکیج کے نام پر کاشتکاروں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ عوامی تحریک حکمرانوں
کی کرپشن کے خلاف میدان عمل میں آ چکی ہے اور قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری
کی قیادت میں آئندہ نسل کو پرامن اور خوشحال پاکستان ملے گا۔ قائدین عوامی تحریک نے
کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ دونوں
رہنماؤں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، کارکنان انتخابی
مہم تیز کر دیں۔ عوامی تحریک کرپشن کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ لاہور سمیت پورا
پنجاب مسائلستان بن چکا ہے۔ منتخب نمائندے غائب اور عوام پریشان ہیں۔ غریب عوام بجلی
کی لوڈشیڈنگ، صاف پانی اور نکاسی آب کے سسٹم کیلئے خوار ہورہے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع
میں گندے پانی کے تالاب نام نہاد خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچوں کی طرح موجود ہیں۔ عوامی
تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں باکردار امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔


تبصرہ