چاغی: پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس، ضلعی تنظیم کی تشکیل نو کا فیصلہ
پاکستان
عوامی تحریک چاغی کا اہم اجلاس مرکزی دفتر میں ضلعی صدر نبی بخش سنجرانی کی صدارت میں
ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر سرفراز احمد میرانزئی، ایم ایس ایم چاغی
کے صدر محمد عاصم شیر، نائب صدر مہر اللہ نواز، منہاج القرآن یوتھ لیگ چاغی کے صدر
محمد طاہر خان، سیکرٹری جنرل محمد قاسم خان، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر شبیر
خان، سیکرٹری جنرل رفیع خان، تحریک منہاج القرآن چاغی کے سابق نائب امیر یاسر بلوچ،
تحریک منہاج القرآن تفتان کے سابق امیر محمد رمضان سیمت پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران
و کارکنان شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کی
جائے اور تحریک منہاج القرآن ضلع چاغی کے امیر میر مکائیل کو پاکستان عوامی تحریک ضلع
چاغی کا صدر بنایا جائے، جبکہ موجودہ صدر نبی بخش سنجرانی کو سیکرٹری جنرل کے فرائض
سونپے جائیں۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


تبصرہ