چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے امیدواران نے انتخابی نشان موٹر سائیکل کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کراو دیے
چکوال
() بلدیاتی الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک چکوال کے امیدواران نے انتخابی نشان موٹر
سائیکل کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کراو دیے۔ پہلی اطلاع کے مطابق اب تک یونین کونسل
نمبر 1 چکوال شہر سے وارڈ نمبر 1 سے عبدالغفور صدیقی، وارڈ نمبر2سے ٹھیکیدار عارف امیر،
وارڈ 3 سے حاجی حافظ غلام محی الدین اور وارڈ نمبر 5سے سید شاہد منظور جو کہ آزاد حثییت
سے الیکشن لڑ رہے ہیں پاکستان عوامی تحریک ان کی حمایت کرے گی، جبکہ یونین کونسل 2
سے وارڈ نمبر 13 سے محمد نذیر اعوان، وارڈ 16 سے محمد عثمان غنی، یونیں کونسل 4 پاکستان
عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر وارڈ نمبر 29 سے توقیرعباس مغل، یونین کونسل 5 سے
وارڈ نمبر 23 سے ندیم احمد اور وارڈ نمبر 24 سے جاوید اختر بٹ، ہر چار ڈھاب نمبر 20
ڈھاب خوشحال سے عنصر محمود، جند سے محمد یوسف، وروال سے توقیر حسنین شرال، امیر افضل،
جبکہ کلر کہار سے 12 کونسلر، چوآ سیدن شاہ سے 6 کونسلر، لاوہ سے 2 کونسلر نے کاغذات
جمع کرائے سارا دن شام 4 بجے تک پاکستان عوامی تحریک کے آفس میں گہما گہمی رہی۔


تبصرہ