حلقہ 154کے ضمنی الیکشن میں مخالفین کو پاکستان عوامی تحریک کی طاقت دکھا دیں گے: خواجہ عامر فرید کوریجہ
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معصوم اور نہتے کارکنوں کے قاتلوں سے قصاص لیں
گے اور انہیں پھانسی کے بھندے تک پہنچائیں گے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظالم نظام کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے

لودھراں ( ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے پل بہشتی پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار رہیں، اگر کارکنوں کی مشاورت کے ساتھ مرکزی قیادت نے حلقہ 154 میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو مخالفین کو پاکستان عوامی تحریک کی طاقت دکھا دیں گے۔ دھرنوں میں شریک کارکنوں کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جاچکی ہیں وقت قریب ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معصوم اور نہتے کارکنوں کے قاتلوں سے قصاص لیں گے اور انہیں پھانسی کے بھندے تک پہنچائیں گے۔
قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظالم نظام کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 49 ایم کی عوام نے جس طرح میرا استقبال کیا ہے اس پتہ چلتا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں جیسا کارکن کسی سیاسی پارٹی کے پاس نہیں ہے اور نہ مستقبل قریب میں ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کی خاطر اٹھیں اور غریب کسان، مزدور کی آواز بن جائیں، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر مہر شعبان ورک، سیکرٹری جنرل ظفر آفتاب بھٹی، حاجی ملک انصاف اثڑ، فوجی اعجاز احمد، مہر فدا حسین، مہر بشیر نمبر دار، شاہد حسین، ملک ابراہیم، مہر عابد، ملک جاوید لک اور دیگر سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔


تبصرہ