موجودہ ظالم حکمرانوں کے ہوتے ہوئے قوم غلامی کی زنجیروں سے آزادی حاصل نہیں کر سکتی: چوہدری فیاض احمد وڑائچ

بورے والا (چوہدری اصغر علی جاوید) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ ظالم حکمرانوں کے ہوتے ہوئے قوم غلامی کی زنجیروں سے آزادی حاصل نہیں کرسکتی، آزادی کے حصول اور ملک بچانے کے لیے پوری قوم کو غاصب حکمرانوں اور قاتلانہ نظام کو ختم کرنا ہو گا۔ آج ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر وطن عزیز میں انصاف پر مبنی ایک ایسے نظام کے لیے جدوجہد کریں گے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اور اس خواب کی تعبیر کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کا تشخص بحال کرنے اور اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کے شرمناک پراپیگنڈہ کے خلاف پوری مسلم اُمہ کے شعور کو بیدار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے رائے غلام مصطفیٰ ریاض، سید خادم حسین بخاری، افضال طاہر بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازیں مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے ڈویژنل صدر شہزاد احمد ڈوگر کی زیر قیادت سینکڑوں کارکنان نے جشن آزادی کے حوالہ سے ایک ریلی نکالی جو کہ شہر کے مختلف بازاروں سے ہو کر پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع فیاض گارڈن آکر اختتام پذیر ہوئی۔


تبصرہ