اٹک بم دھماکے پر وزیر اعلیٰ مستعفی اور صوبے کو رینجرز کے حوالے کریں: پاکستان عوامی تحریک
جو حکومت اپنے وزیر داخلہ کی حفاظت نہ کرسکے اسے اقتدار میں رہنے
کا کوئی حق نہیں
اٹک بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دھماکہ قابل
مذمت ہے
ملتان (16 اگست2015 ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پیر
آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ، صدر جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ،
سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب سردار سیف اللہ خان سدوزئی، سیکرٹری اطلاعات راؤ عارف رضوی
اور پاکستان عوامی تحریک ملتان کے صدر یاسر ارشاد نے اٹک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں
مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا مگر شہریوں کے جان و مال
کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتا ہے لیکن پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں
مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ یہ واقعہ پنجاب حکومت اور سول انتظامیہ کی مکمل ناکامی ہے، اس
افسوسناک واقعے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری مستعفی ہوجانا
چاہیے اور پنجاب کو فوری طور پر رینجرز کے حوالے کردینا چاہیے۔ جو حکومت اپنے وزیر
داخلہ کی حفاظت نہ کرسکے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ایسی حکومت سے عام شہری
کس طرح اپنے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت مانگ سکتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں
نے کہا کہ اٹک بم دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ
سمیت دیگر 18 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہوجانے
والوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔


تبصرہ